پاکستانی کھلاڑی حمزہ خان کا بڑا اعزاز، 37 برس بعدجونیئر اسکواش چیمپئن شپ اپنے نام کرلی

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستانی کھلاڑی حمزہ خان نے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔فائنل میں حمزہ نے مصرکے محمد زکریا کو1-3سے ہرا دیا، حمزہ نے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی ،5 سال بعد پاکستانی کھلاڑی کی ورلڈ جونیئرز کے فائنل تک رسائی ہوئی ہے، سیمی فائنل میں حمزہ نے فرانس کے میلول سیانی مینیکو کو تین – دو سے شکست دی، حمزہ اور فرانسیسی کھلاڑی کے درمیان میچ 81 منٹ جاری رہا۔حمزہ خان نے یہ میچ 8-11، 4-11، 12-10، 11-09 اور11-13 سے اپنے نام کیا، حمزہ کی ابتدائی برتری کے بعد فرانسیسی کھلاڑی نے کم بیک کر کے مقابلہ برابر کیا۔حمزہ خان نے کوارٹر فائنلز میں ملائیشیا کو شکست دے کر ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔خیال رہے کہ آخری مرتبہ 2008 میں عامر اطلس خان نے ورلڈ جونیئر کا فائنل کھیلا تھا۔