شمالی وزیرستان، پاک فوج کے زیراہتمام چیمپینز ٹرافی کے مقابلے اختتام پذیر

وانا(نیوزڈیسک)شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے توسط سے جاری چیمپینز ٹرافی کے مقابلے اختتام پذیر الوداعی تقریب میں بڑی تعداد میں عسکری ، سول انتظامیہ ، علاقے کے عمائدین ، جوانوں اور بچوں نے شرکت کے مقابلے پہلے تحصیل اور پھر ڈویژن لیول پر منعقدکئے گئے تھے طلباء نے فٹ بال ، والی بال اور تقاریر، خواتین نے ڈرائینگ ، سکیچنگ اور جبکہ جنرل کیٹیگری میں فٹ بال اور والی بال میں کھلاڑیوں نے اپنے جوہر دکھائے۔ تقریب میں رسہ کشی ، جمناسٹک ، میوزک بینڈ اور خٹک ڈانس نے حاضریں کو خوب محظوظ کیا چیمپئنز ٹرافی کو دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں عوام نے یونس خان اسٹیڈیم کا رخ کیا عوام نے پاک فوج کے امن کیلئے قربانیوں اور کھیلوں کے فروغکیلئے اقدامات کو سراہا عوام کا کہنا تھا کہ:”اس طرح کے ایونٹس نوجوان نسل کی مثبت نشونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اس کا صلہ پاک فوج کے سر جاتا ہے” اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو مختلف انعامات ، ٹرافیز اور تحائف سے نوازا گیا۔