پاک بھارت فائنل میچ سے قبل بابر اعظم کے کھلاڑیوں کومشورے

کولمبو(نیوزڈیسک)ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایمرجنگ ایشیا کپ کے پاک بھارت فائنل سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان شاہینز کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انہیں مفید مشورے بھی دیے۔قومی ٹیم کا ٹیسٹ سکواڈ اور پاکستان شاہینز ٹیم ان دنوں کولمبو میں ہی ہیں۔پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر نے والی پاکستان شاہینز ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور اتوار کو بھارت اے کے خلاف فائنل سے قبل بابر اعظم نے پاکستان شاہینز کو مشورے دیے۔