پاکستان 15 سال بعد ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان 15 سال بعد ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اسکواش پلیئر حمزہ خان نے سیمی فائنل میں فرانس کو شکست دے کر ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ واضح رہے کہ 15 سال بعد پاکستانی کھلاڑی کی ورلڈ جونیئرز کے فائنل تک رسائی ممکن ہو سکی ہے، سیمی فائنل میں حمزہ نے فرانس کے میلول سیانی مینیکو کو تین ،دو سے شکست دی ۔