Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین کرکٹ بورڈ کا الیکشن 22 روز میںکرانے کا حکم دیدیا

لاہور ( اے بی این نیوز   )لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین کرکٹ بورڈ کا الیکشن 22 روز میں کرانے کا حکم دیدیا،عدالتنے فیصلہ دیا کہ پندرہ دن کے اندر بورڈ آف گورنر کی تشکیل مکمل کی جائے، بورڈ کی تشکیل کے بعد سات روز میں چیئرمین پی سی بی کا الیکشن کرایا جائے،حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی پی سی بی کے ایشوز عدالتوں میں آجاتے ہیں،ریاستی اداروں کی سیاسی معاملات میں مداخلت کو اب دیکھنا چاہئے،اداروں میں سیاسی مداخلت سے ملک میں عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال پیدا ہوتی ہے،سیاسی پسند اور ناپسند پر آئین کو ترجیح دے کر استحکام یقینی بنا سکتے ہیں،جسٹس شاہد جمیل خان نے نوید مشتاق کی درخواست پر 12 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا22 جون کو بورڈ آف گورنر کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن خلاف قانون جاری کیا گیا،5 جولائ کو مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن درست ہے،وفاقی حکومت کو مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل کا اختیار حاصل ہے۔