گال ٹیسٹ،سری لنکا 279 پر آؤٹ، پاکستان کو جیت کیلئے 131 کا ہدف

گال(نیوزڈیسک)گال ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا کی ٹیم 279 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، پاکستان کو جیت کےلیے 131 رنز کا ہدف دے دیا۔ سری لنکا کی جانب سے دھننجایا ڈی سلوا ٹاپ اسکورر رہے، انہوں نے 82 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کے لیے قابلِ ذکر برتری حاصل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔میزبان ٹیم کی پہلی وکٹ 42 رنز پر گری تھی، دیموتھ کرونارتنے 20 رنز بنا کر ابرار احمد کی گیند پر آؤٹ ہوئے تھے جبکہ سری لنکا کا دوسرا کھلاڑی 79 کے مجموعے پر آؤٹ ہوا تھا، کوشل مینڈس کو 18 رنز پر نعمان علی نے آؤٹ کیا تھا۔سری لنکا کی تیسری وکٹ 91 رنز پر گری تھی، اینجلو میتھیوز 7 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے، میزبان ٹیم کے چوتھے کھلاڑی 99 رنز پر آؤٹ ہوئے، نشان مدوشکا 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے، انہیں بھی نعمان علی نے آؤٹ کیا تھا۔ہوم ٹیم کی پانچویں وکٹ 159 رنز پر گری تھی، دنیش چندیمل کو 28 رنز پر آغا سلمان نے آؤٹ کیا، سری لنکا کی چھٹی وکٹ 175 گری، سدیرا سماراوکرما کو آغا سلمان نے 11 رنز پر آؤٹ کیا، رمیش مینڈس کی صورت میں میزبان ٹیم کی ساتویں وکٹ گری، جن کو ابرار احمد نے 42 رنز پر آؤٹ کیا۔سری لنکا کے آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی دھننجیا ڈی سلوا تجھے جنہوں نے 82 رنز بنائے۔ ہوم ٹیم کے نویں وکٹ 274 پر پرابتھ جے سوریا اور آخری ورکٹ کسون رجیتھا کی صورت میں 279 پر گری۔پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ابرار احمد نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ آغا سلمان اور شاہین شاہ آفریدی نے دو دو وکٹیں لیں۔سری لنکا کے کپتان دیموتھ کرونارتنے 6 اور نشان مدوشکا نے 8 رنز کے ساتھ چوتھے دن کے کھیل کا آغاز کیا تھا۔پہلی اننگز میں پاکستان ٹیم 461 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے 208 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جس کے ساتھ ہی قومی ٹیم کو ہوم ٹیم پر 149 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔پاکستان ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز سے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا تھا۔سعود شکیل اور آغا سلمان کے درمیان 218 گیندوں پر 177 رنز کی زبردست شراکت قائم ہوئی جس نے میچ کا رخ تبدیل کر دیا۔سعود شکیل نے اپنے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری بنائی اور اس کے ساتھ ساتھ سری لنکا میں تاریخ بھی رقم کر دی۔سعود شکیل سری لنکا میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے۔سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے 5 وکٹیں حاصل کیں، پراباتھ جےسوریا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کسون رجیتھا اور وشوا فرنینڈو نے ایک ایک بیٹر کو پویلین کی راہ دکھائی۔واضح رہے کہ ابتدا میں جلد وکٹیں گنوانے کے باوجود سری لنکن ٹیم نے پہلی اننگز میں بورڈ پر 312 کا ٹوٹل سجایا۔میزبان ٹیم کی جانب سے دھننجایا ڈی سلوا 122 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔سری لنکا کے اینجلو میتھیوز نے 64 اور سدیرا سماراوکرما نے 36 رنز بنائے۔پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ آغا سلمان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔