ایشین والی بال چیلنج کپ میں عدم شرکت ،پاکستان پر 20 ہزار ڈالرز جرمانہ عائد

لاہور(اے بی این نیوز)ایشین والی بال کنفڈریشن (اے وی سی) چیلنج کپ میں پاکستان والی بال ٹیم کی عدم شرکت کے باعث پاکستان پر 20 ہزار ڈالرز جرمانہ عائد کردیا گیا۔اے وی سی چیلنج کپ رواں ماہ چائنیز تائی پائی میں کھیلا گیا، جبکہ یقین دہانی کے باوجود پاکستان ٹیم نے انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت نہیں کی۔چیلنج کپ میں پاکستان، آسٹریلیا اور ویتنام کے ساتھ گروپ ای میں تھا۔وزارت خارجہ نے پاکستان والی بال ٹیم کو این او سی دینے سے انکار کیا تھا۔قومی والی بال ٹیم 2016 میں بھی چائنیز تائی پے کے ایونٹ میں شرکت کرچکی ہے۔