ایشین ایتھلیٹکس، پاکستان کے محمد یاسر نے نیزہ بازی میں براؤنز میڈل اپنے نام کرلیا

بینکاک(اے بی این نیوز    )ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد یاسر نے براؤنز میڈل جیت لیا۔بینکاک میں جاری ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں محمد یاسر نے جویلین تھرو میں براؤنز میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے ، محمد یاسر نے 79.93 کی تھرو کے ساتھ سلور میڈل اپنے نام کیا۔دوسری جانب جاپانی ایتھلیٹ روڈرک نے 83.15 کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا جبکہ بھارت کے منو دیواراکیشوی نے 81.01 کی تھرو کے ساتھ سلور میڈل جیتا ہے۔