ورلڈ انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ ، حمزہ الیاس نے دونوں میچ جیت لیے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ورلڈ انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ ،پاکستان کی اچھی ابتدا،حمزہ الیاس نے اپنا دوسرا میچ بھی جیت لیا ۔ تفصیلات کے مطابق 17 سالہ حمزہ الیاس نے بھارت کے 12 سال کے آراوو کو 1-3 سے شکست دیکر میچ اپنے نام کرلیا۔ واضح رہے کہ کیوسٹ حمزہ نے اس سے قبل عراقی کیوسٹ کو شکست دی تھی، پاکستانی سنوکر پلیئر احسن رمضان اپنے تینوں میچ آج ہی کھیلیں گے۔