ریاض: پرتگالی فٹبالر سٹار رونالڈو مرسول پارک سٹیڈیم پہنچ گئے ، شاندار استبقبال

ریاض (نیوز ڈیسک)مداحوں اور پرجوش ماحول میں پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو منگل کی شام ریاض کے مرسول پارک اسٹیڈیم پہنچے۔ رونالڈو کا سعودی النصر کلب میں بطور کھلاڑی متعارف کرانے کے لیے پریس کانفرنس کے آغاز سے عین قبل مداحوں کی طرف سے استقبال کیا گیا۔

فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو جو کہ سعودی کلب النصر کے کھلاڑی ہیں اس سے پہلے ایک ویڈیو کلپ میں نظر آئے جسے کلب نے اپنی ٹوئٹر سائٹ پر پوسٹ کیا، جب وہ سعودی دارالحکومت کے ہوائی اڈے پر پہنچے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے رونالڈو نے ایک ویڈیو بنائی جب وہ ٹیم میں شامل ہونے کے لیے دارالحکومت ریاض جا رہے تھے۔

عالمی لیجنڈ ریاض کے “مرسول پارک” اسٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق ٹھیک 7 بجے دنیا بھر کے عوام اور میڈیا کے سامنے پیلی شرت میں پہلی بار نمودار ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔