فٹ بال اسٹارکرسٹیانورونالڈوالنصرکلب میں شمولیت کے لیےسعودی عرب روانہ

ریاض(نیوزڈیسک)عالمی شہرت یافتہ فٹ بال اسٹاراور پرتگال کے کپتان کرسٹیانورونالڈو سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض پہنچ رہے ہیں جہاں سعودی کلب النصر نے اعلان کیا ہے کہ وہ منگل کو اپنی نئی ٹیم کے نیلے اور پیلے رنگ کی نمائش کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق رونالڈو نے اپنے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہیلودوستو، جلد ہی ملیں گے‘‘ اسٹوری میں النصرکلب کو ٹیگ کیا گیا ہے۔النصر کلب نے پیر کے روز ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں اپنے مداحوں سے الریاض کے مرسول پارک پر نظر رکھنے کی اپیل کی تھی۔