اسلام آباد ، نئی دہلی رابطے ،پاکستانی فٹبال ٹیم جون میں بھارت جائے گی

لاہور(نیوزڈیسک) بنگلور میں اکیس جون سے تین جولائی تک ساؤتھ ایشین فٹبال چیمئن شپ کا آغاز ہونے جارہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی فٹبال ٹیم جون میں بھارت کا دورہ کرے گی، پاکستان فٹبال نارملائزیشن کمیٹی نے قومی ٹیم کی بھارت میں شیڈول چیمپئن شپ میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔بھارتی ویزوں کو بروقت یقینی بنانے کے لیے عید کے بعد ضروری کارروائی کا آغاز کردیاجائے گا۔قومی ٹیم کے غیر ملکی پرواز کے ذریعے بھارت روانگی کے انتظامات کیے جائیں گے۔چیمپئن شپ کی تیاریوں کےلیے فٹبال ٹیم کا کیمپ مئی کے آخری ہفتے میں متوقع ہے، بھارتی ٹیم ساف چیمپئن شپ میں اعزاز کا دفاع کرئے گی۔ذرائع کے مطابق ساف چیمپئن شپ کے لیے پاکستان ٹیم کی بھارت روانگی حکومتی اجازت سےمشروط ہوگی۔