لیونل میسی نے کرسٹیانو رونالڈو کا اعزازچھین لیا ، نیاریکارڈ قائم کردیا

پیرس(نیوز ڈیسک) لیونل میسی نے کرسٹیانو رونالڈو اعزازچھین لیا ،یورپین کلب فٹبال میں سب سے زیادہ گول کرنیکا ریکارڈ قائم کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی 702 گول کر کے اپنے حریف پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈوکے 701 گول ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ واضح رہے کہ لیونل میسی نے یہ اعزاز کرسٹیانو رونالڈوکی نسبت 105 کم میچزکھیل کر یعنی اپنے 841 ویں میچ میں حاصل ۔
اب لیونل میسی یورپین کلب فٹبال کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ اعزاز فرینچ لیگ میں پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کی نمائندگی کرتے ہوئے نائس کے خلاف میسی نے گول کرکے حاصل کیا۔