لاہور(اے بی این نیوز)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اگلے سال پی ایس ایل میں نئے وینیوز بھی شامل کرنے کا اعلان کردیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فائنل میچ میں شائقین کرکٹ نے کمال نطم و ضبط اور زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا، شائقین کرکٹ کا قذافی اسٹیڈیم میں جوش و جذبہ دیدنی تھا۔
محسن نقوی نے کہا کہ زندہ دلان لاہور کی کرکٹ سے محبت دیکھ کر بہت متاثر ہوا، شائقین کرکٹ نے دونوں ٹیموں کو دل کھول کر داد دی اور کھیل کو بھرپور انجوائے کیا، لاہور کے شہریوں نے ثابت کر دیا کہ وہ کرکٹ کے کھیل سے والہانہ لگاؤ رکھتے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا وزیر اعظم سے کراؤڈ کی اجازت لینا مشکل تھا، وزیر اعظم چاہتے تھےکہ پیٹرول کا کم سے کم استعمال ہو لیکن ان کی اپنی دلچسپی بھی اجازت دینے میں تھی، پی ایس ایل 12 اس پی ایس ایل سے بھی بڑا اور اچھا ہو گا۔
مزید پڑھیں: کویت سے ڈیزل سے بھرا جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیا















