اہم خبریں

اولمپیئن جیولن تھرور نیرج چوپڑا شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ہریانہ (نیوز ڈیسک )بھارتی اولمپیئن جیولن تھروور نیرج چوپڑا شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔2 بار کے اولمپک میڈلسٹ جیولن تھروور نیرج چوپڑا نے اتوار کو انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی خوشخبری شیئر کی۔

نیرج نے لکھا کہ میں اور ہیمانی زندگی کے نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے شادی کی کئی تصاویر بھی شیئر کیں۔جوڑے نے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد کی موجودگی میں ایک نجی تقریب میں شادی کی۔ نیرج کے چچا نے تصدیق کی کہ شادی کے لیے ایک استقبالیہ تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔
https://www.instagram.com/neeraj____chopra?utm_source=ig_web_button_share_sheet&igsh=ZDNlZDc0MzIxNw==
نیرج کی اہلیہ کون ہیں؟ ہریانہ سے تعلق رکھنے والی ہیمانی سابق ٹینس پلیئر ہیں اور اب وہ اسپورٹس منیجر کے طور پر ذمہ داریاں نبھارہی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہیمانی نے 2015 سے 2018 تک نئی دہلی میں پولیٹکل سائنس اور فزیکل ایجوکیشن میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ بعد ازاں انہوں نے امریکا سے اسپورٹس اور فٹنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر کیا۔ہیمانی نے دہلی یونیورسٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں بھی حصہ لیا تھا۔
مزید پڑھیں: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکہ کی صدارتی معافی نہ مل سکی

متعلقہ خبریں