اہم خبریں

ہاکی ورلڈ کپ ، جرمنی اور نیدرلینڈز نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

بھوبنیشور (مانیٹرنگ ڈیسک)مینز ہاکی ورلڈ کپ 2023 کے کوارٹر فائنل مرحلے میں جرمنی نے انگلینڈ اور نیدرلینڈز نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا،کلنگا سٹیڈیم بھوبنیشور میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں جرمنی نے انگلینڈ کو سخت مقابلے کے بعد پینلٹی شوٹ آئوٹ پر شکست دے دی،مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 2-2گول سے برابر رہا تاہم پینلٹی شوٹ آئوٹ پر جرمنی نے انگلینڈ کو تین کے مقابلے میں چار گول سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا، سیمی فائنل میں جرمنی کو آسٹریلیا کا چیلنج درپیش ہو گا،اسی میدان پر کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں نیدرلینڈز نے جنوبی کوریا کے خلاف باآسانی 1-5 سے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی،نیدرلینڈز کی طرف سے بائجن کوین نے دو جبکہ بلاک جسٹن ، وین ہائننگین سٹائن اور بائنس ٹین نے ایک، ایک گول کیا، نیدرلینڈز کی ٹیم سیمی فائنل میں دفاعی چیمپین بیلجئیم سے پنجہ آزما ہو گی۔

متعلقہ خبریں