سڈنی (ویب ڈیسک ) نامور یونانی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر 3 سٹیفانوس سیٹسیپاس اور روسی ٹینس سٹار کیرن خچانوف آسٹریلین اوپن مینز سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے میلبورن میں جاری ہیں ، یونان کے نامور ٹینس سٹار سٹیفانوس سیٹسیپاس نے جمہوریہ چیک کے جیری لیچیکا اور روسی ٹینس سٹار کیرن خچانوف نے امریکا کے سیباسٹین کورڈا کو کوارٹر فائنل میں شکست دی ۔مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں یونان کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر 3 سٹیفانوس سیٹسیپاس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف جمہوریہ چیک کے کھلاری جیری لیچیکاکو 3-6، 6-7(2-7) اور 4-6 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے ۔














