جدہ(نیوزڈیسک) سعودی پرو لیگ کی تیاریاں، الاتفاق کلب کے خلاف اپنے پہلے میچ میں کرسٹیانورونالڈوالنصرکلب کی قیادت کریں گے۔رونالڈونے گذشتہ ماہ ہی النصر کیساتھ اڑھائی سال تک کھیلنے کیلئے معاہد ہ کیا تھا،جس کی مالیت 20 کروڑ یورو (21 کروڑ62 لاکھ ڈالر) سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔
الریاض کے شاہ فہد بین الاقوامی اسٹیڈیم میں انھوں نے سعودی عرب کے النصر اورالہلال کلب کے کھلاڑیوں پر مشتمل آل اسٹارز ٹیم کی قیادت کی تھی لیکن اس نمائشی میچ میں لیونل میسی کی پیرس سینٹ جرمین کے ہاتھوں ان کی ٹیم کو5-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
یاد رہے کہ گذشتہ سال اپریل میں ایک مداح کے ہاتھ سے فون چھیننے پرانگلینڈ کی فٹبال ایسوسی ایشن نے ان پر دو میچوں کی پابندی عائد کردی تھی اورانھیں کھیلنے کا انتظار کرنا پڑا تھا۔
الریاض کے مرسول پارک میں کھیلنے والا النصرکلب سعودی عرب کے کامیاب ترین کلبوں میں سے ایک ہے۔اس نے نو مرتبہ سعودی لیگ جیتی ہے۔37 سالہ پرتگیزی کھلاڑی نے گزشتہ جمعرات کوپیرس سینٹ جرمین کلب کے خلاف دوستانہ میچ میں دوگول اسکور کرکے شائقین کو کھیل میں اپنی صلاحیتیں باور کرادی تھیں۔














