ٹی 20 سیریز،نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم گرین شرٹس کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی۔ کیوی ٹیم اتوار کی رات اسلام آباد پہنچی اور پیر کو آرام کا دن ہوگا۔اس دوران مقامی کھلاڑی 16 اور 17 اپریل کو ٹریننگ میں حصہ لیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں: پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کے ٹکٹوں کی قیمت کا اعلان،تازہ اپ ڈیٹ آگئی

دوسری جانب پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آج رات ہوٹل رپورٹ کریں گے اور کل شام سے ٹریننگ میں حصہ لیں گے۔ ہیڈ کوچ اظہر محمود صبح ٹیم کو جوائن کریں گے۔خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 18 اپریل سے 27 اپریل تک کھیلی جائے گی۔

پہلے تین میچز 18، 20 اور 21 اپریل کو راولپنڈی میں ہوں گے جبکہ بقیہ دو میچز 25 اور 27 اپریل کو لاہور میں شیڈول ہیں۔