آسٹریلیا جونیئر اسکواش چیمپئن شپ :پشاور کی دو سگی بہنوں نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

کراچی(نیوزڈیسک) آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئین شپ ، پشاور کی دو سگی بہنوں نے پانچ ٹائٹلز اپنے نام کرلئے۔ ملبورن میں منعقدہ آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئین شپ کے گرلز انڈر 17 ایونٹ کی سیڈ 2 مہوش علی نے فائنل میں ین یی لی کوکانٹے دار مقابلے کے بعد 38 منٹ میں 2-3 سے پاکستان کو ٹائیٹل دلوادیا۔

گرلز انڈر13 ایونٹ میں سیکنڈ سیڈ اور مہوش علی کی چھوٹی بہن ماہ نور علی نے ٹاپ سیڈ ایملی سینیئر کو شکست دیکر اپسیٹ فتح حاصل کرلی۔ ماہ نور نے فائنل میں 20 منٹ کی تگ ودو کے بعد 0-3 کی فتح کے ساتھ سے ٹائیٹل پر قبضہ جمایا، ان کی سب سے چھوٹی بہن سحرش علی کوکوارٹر فائنل میں ایمیلی سینیئر نے 37 منٹ کی سخت تگ و دو کے بعد 2-3 سے ہرادیا۔ اذان علی خان کو سیمی فائنل میں ہینری نے مات دی، گرلز انڈر 15 ایونٹ میں سارہ علی کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کی الیوا وان زون سے مات کھا گئیں۔

بوائز انڈر 13 کے فائنل میں پاکستان نیوی سے تعلق رکھنے والے ٹاپ سیڈحزیفہ شاہد نےسیڈ2اونگ لیونگ یو کو محض 12 منٹ میں 30 سے قابو کر کے پاکستان کا پرچم بلند کردیا، محمد فواد خان اس ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں ہمت ہار گئے تھے۔بوائز انڈر 11 ایونٹ میں ٹاپ سیڈ پاکستان آرمی کے راجہ محمد ارماس علی اپنے حریف ایڈورڈ الیم سے کوارٹر فائنل میں ہار گئے،

مزید یہ بھی پڑھیں:‌12ویں کلاس کی رول نمبر سلپ 2024 آن لائن دستیاب ہے ، لاہور بورڈ

بوائز انڈر17 کے فائنل میں ابراہیم زیب نے فتح پائی، بوائز انڈر 15 ایونٹ میں یحییٰ خان نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی، 24 ویں سیڈ کے حامل یحییٰ خان نے ہینری کراس کو 22 منٹ کی جدوجہد کے بعد 0-3 سے زیر کرکے چیمپین بننے کا اعزاز حاصل کیا۔جبکہ مریم ابراہیم گرلز انڈر11 ایونٹ کے سیمی فائنل تک محدود رہیں،

گرلز انڈر 15 ایونٹ میں سیدہ سارہ علی کوارٹر فائنل میں مات کھا گئیں۔واضح رہے کہ چیمپئین شپ میں شریک تمام پاکستانی کھلاڑی اپنے ذاتی خرچے پر ایونٹ میں شریک ہوئے۔