آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قومی کرکٹرز کو افطار ڈنر پر بلا لیا

راولپنڈی (نیوزڈیسک)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےپاکستانی کرکٹرز کو افطار ڈنر پر بلا لیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل عاصم منیر نے کاکول کیمپ میں زیر تربیت پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو افطاری کی دعوت دیدی۔

کاکول کیمپ میں سخت تربیتی نظام، جہاں قومی کرکٹ اسکواڈ اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ہدف کے حصول کیلئے پرعزم ہیں۔،نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کا ممکنہ سکواڈ کی تیاریاں جاری، ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی سی بی میں اکھاڑ پچھاڑ، متعدد عہدیدار فارغ کرنے کا امکان
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر 7 اپریل کو پاکستانی کھلاڑیوں کے کاکول تربیتی کیمپ کا اختتامی دن ہوگا۔ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد کھلاڑی ایبٹ آباد سے راولپنڈی روانہ ہوں گے جہاں وہ آرمی چیف کے ساتھ افطاری میں شرکت کریں گے۔پاکستانی کھلاڑی عید کے بعد آئندہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اتریں گے۔