سپرسٹار فٹبالر رونالڈو کےسیرسپاٹوں کے سوشل میڈیا پر چرچوں نے دنیا کو حیران کردیا

جدہ(نیوزڈیسک)سعودی فٹبال کلب النصر سے معاہدے کے بعدپرتگالی سپرسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے،گزشتہ دنوں رونالڈو کی رولیکس گھڑی توجہ کا مرکز بنی رہی، ان کی رولیکس گھڑی کی خاص بات یہ تھی کہ اس کے ہندسے عربی میں تھے۔کرسٹیانو رونالڈو گرل فرینڈ اور بچوں کیساتھ سعودی عرب میں موجود ہیں۔ کرسٹیانو رونالڈو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گرل فرینڈ اور بچوں کے ساتھ تصاویر شیئر کی ۔

کرسٹیانو رونالڈو نے تصاویر کیساتھ پیغام میں لکھا کہ’ زندگی کا قیمتی وقت اپنے پیاروں کے ساتھ‘ گزاریں۔ النصر فٹبال کلب رونالڈو کو ہر سال ساڑھے 7 کروڑ ڈالر ادا کرے گا۔گزشتہ سال دسمبرمیں کرسٹیانو رونالڈو نے انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ سے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں۔رونالڈو کا یہ فیصلہ متنازع انٹرویو کے بعد سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کلب پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے دل میں کلب کے منیجرکیلئے کوئی عزت نہیں۔