کینیا میں میچ فکسنگ پر 14 فٹ بالرز اور 2 کوچ معطل

نیروبی(نیوزڈیسک) کینیا کی فٹ بال فیڈریشن نے نیشنل لیگ میں میچ فکسنگ کے الزام پر اپنے 14 کھلاڑیوں اور دو کوچز کو معطل کر دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیا کی فٹبال فیڈریشن کو نیشنل لیگ میں میچ فکسنگ کی اطلاعات ایک خفیہ رپورٹ کے ذریعے ملی تھی جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا اور الزام درست ثابت ہونے پر ان کھلاڑیوں اور کوچز کو معطل کیا گیا۔یاد رہے کہ جن 14 کھلاڑیوں کو معطل کیا گیا ہے ان میں سے 6 کھلاڑی کریچو ایف سی کلب سے تعلق رکھتے ہیں جنہیں فیفا کی کمیٹی نے 2021 میں میچ فکسنگ پر کینیا پریمیئر لیگ سے نکال دیا تھا۔