اہم خبریں

مردار بیکٹیریا سے بجلی بنانے کا کامیاب تجربہ

لوزان(نیوزڈیسک) سائنس دانوں نے مردار ای کولی بیکٹیریا سے بجلی بنانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ کامیابی فضلے سے نمٹنے اور توانائی کی پیداوار میں انقلابی تبدیلی رُونما کر سکتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان میں قائم فیڈرل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے بائیو الیکٹرانک ماہرین نے بیکٹیریا میں رد و بدل کر کے بجلی پیدا کی ہے۔ محققین نے ای کولی بیکٹیریا میں رد و بدل کر کے بجلی پیدا کی۔ اگرچہ قدرتی طور پر بجلی پیدا کرنے والے یہ غیر معمولی مائیکروب ایسا صرف مخصوص کیمیا کی موجودگی میں کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں