میٹا کا یورپی ممالک میں فیس بک نیوز ٹیب ختم کرنے کا اعلان

نیویارک (نیویارک )میٹا نے مختلف یورپی ممالک میں فیس بک سے نیوز ٹیب کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میٹا کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ دسمبر 2023 میں برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے صارفین کے لیے نیوز ٹیب کا آپشن ختم کر دیا جائے گاجس کے بعد یہ ٹیب صرف امریکا اور آسٹریلیا میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔