تھریڈزایپ کی لانچنگ،ایلون مسک نے میٹا کو مقدمہ کی دھمکی دیدی

واشنگٹن(نیوزڈیسک) سوشل میڈیا ایپ تھریڈز لانچنگ کرنے کے فوراََ بعد ہی ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے میٹا پر ہرجانے کا مقدمہ کرنے کی دھمکی دیدی۔ اس حوالے سے ٹیکنالوجی ٹائیکون ایلون مسک کے وکیل نے میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کے نام خط بھیجے جانا والا خط آن لائن نیوز آؤٹ لیٹ پر شائع کر دیا گیا ، ٹوئٹر نے میٹا پر ٹوئٹر کے سابق ملازمین کو نوکری دینے اور اس کے بعد میں سابقہ کمپنی کے تجارتی رازوں سمیت خفیہ معلومات تک رسائی کا الزام لگایا ہے ، واضح رہے کہ ایلون مسک نے میٹا کی ایپ تھریڈز کو کاپی پیسٹ قرار دیدیا ۔