میٹا کا اپیل کیخلاف اعلان جنگ،وی آر سروس متعارف کرادی

واشنگٹن(نیوزڈیسک) میٹا کا اپیل کیخلاف اعلان جنگ،وی آر سروس متعارف کرادی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ٹائیکون کمپنی میٹا نے فیس بک پر ورچوئل رئیلٹی یعنی وی آر سبسکرپشن سروس متعارف کرادی ،صارفین اب فیس دے کر ورچوئل رئیلٹی سروس سے مستفید ہوسکیں گے۔ میٹا کا کہنا ہے وی آر سروس کے ذریعے مہینے میں 2نئی گیمز متعارف کرائی جائیں گی ۔ واضح رہے کہ میٹا نے انسٹاگرام پر بھی وی آر سروس شروع کی لیکن اس پر اسے پہلے تین مہینوں میں 4 بلین ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ میٹا کو ایپل کی جانب سے سخت ترین مقابلے کا سامنا ہے ، ایپل نے رواں ماہ وی آر ہیڈ سیٹ لانچ ہے ۔ میٹا نے اپنی وی آر سروس (میٹا کویسٹ )کی ماہانہ سبسکرپشن فیس7اعشاریہ 99 ڈالر یا سالانہ فیس 59اعشاریہ 99 ڈالر ہوگی ، میٹا کی وی آر سروس ایپل کی کویسٹ 2 آنے والے کویسٹ 3 ہیڈ سیٹ پر تگڑا وار ثابت ہوگی ۔