شرائط میں نرمی، یوٹیوب سے پیسہ کمانا آسان ہو گیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز) یوٹیوب انتظامیہ نے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری سنادی ۔ یوٹیوب انتظامیہ نے اپنی شرائط میں نرمی کرتے ہوئے صارفین کیلئے آمدنی کا حصول مزید آسان کردیا۔وائے پی پی کا حصہ بننے کے خواہشمند افراد کو 500 سبسکرائبرز، گزشتہ 90 دن میں 3 پبلک ویڈیوز کی پوسٹنگ اور ایک سال میں طویل ویڈیو کے 3 ہزار گھنٹوں کے ویوز یا 30 لاکھ شارٹس ویوز جیسی شرائط پورا کرنا ہوں گی۔شرائط پوری کرنے والے صارفین وائے پی پی پروگرام کا حصہ بننے کیلئے درخواست دے سکیں گے جس کے بعد وہ آمدنی کے حصول کے مختلف ذرائع جیسے سپر تھینکس، سپر چیٹ، سپر اسٹیکرز اور چینل ممبر شپ تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔اسی طرح صارفین مصنوعات کو یوٹیوب شاپنگ میں پروموٹ بھی کر سکیں گے۔ ابتدائی طور پر امریکا، برطانیہ، کینیڈا، تائیوان اور جنوبی کوریا کے صارفین کیلئے وائے پی پی کی شرائط کو نرم کیا گیا ہے۔