ہواوے نے سیف سٹی پراجیکٹ لاہور کے خراب کیمرے ٹھیک کرانے کی ذمہ داری لے لی

لاہور(نیوز ڈیسک) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ نجی کمپنی کا سامان بذریعہ کارگو شپ 21 جون کو پہنچ رہا ہے جس کے بعد فوری کام کا آغاز ہو جائے گا، کمپنی 14 اگست تک دو ہزار سی سی ٹی وی کیمرے درست کرے گی،سیف سٹی اتھارٹی کے مزید 500 کیمروں کو بھی دیگر ذرائع سے ٹھیک کیا جا رہا ہے، کیمروں کے فعال ہونے سے سکیورٹی مانیٹرنگ کا عمل مزید مؤثر ہو گا۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا چینی کمپنی ہو اوے کے عہدیداران کے ساتھ اجلاس ہوا ،جس میں چینی کمپنی نے سیف سٹی پراجیکٹ لاہور کے غیر فعال کیمرے ٹھیک کرانے کی ذمہ داری لے لی ۔ واضح رہے اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کامران خان اور چینی و نجی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔