میٹا کا ٹوئٹر کو ٹکر دینا کا فیصلہ ،نیا پلیٹ فارم متعارف کرایا جائیگا

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) میٹا کا ٹوئٹر کو ٹکر دینا کا فیصلہ ،نیا پلیٹ فارم متعارف کرانے کا امکان ۔ تفصیلات کے مطابق میٹا نے ٹوئٹر کے مقابلے کا نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم لانے کا فیصلہ کرلیا ۔ اس نئے پلیٹ فارم پر آنے والے صارفین ان تمام اکاؤنٹس کو فلو کر سکیں گے جو انہوں نے انسٹاگرام پر فالو کیے ہوئے ہیں۔ ترجمان میٹا کمپنی کے مطابق کمپنی ٹیکسٹ اپ ڈیٹس شیئرنگ کیلئے نیا سوشل نیٹ ورک لانے کیلئے کوشاں ہے ، اس کے ذریعے عوامی شخصیات اپنی دلچسپیوں سے متعلق بروقت اپ ڈیٹس مداحوں کو شیئر کر سکیں گے ، اس نئے پلیٹ فارم کے لیے کوڈنگ کا کام جاری ہے۔ واضح رہے کہ میٹا نے اس پلیٹ فارم کو لانچ کرنے کی کوئی تاریخ نہیں دی لیکن یہ بھی خبر ہے کہ اسے جون کے آخر تک لانچ کر دیا جائے گا۔