چین کا خلامیں ایک اور بڑا اقدام ، دنیا ورطہ حیرت میں ڈوب گئی ، نیا ریکارڈ قائم

بیجنگ:چین کا ٹیکنالوجی میں نیا انقلاب، چین نے 26 سیٹلائٹ ایک ہی راکٹ کیساتھ بھیج کرتمام ریکارڈ توڑ ڈالے، چین نے لی جیان راکٹ کو صحرائے گوبی سے زمین کے مدار میں چھوڑا گیا۔اس مشن میں لی جیان ون سیریز کی دوسری پرواز ہے اور لی جیان کو چائنیز اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) اور سی اے ایس اسپیس کے انسٹی ٹیوٹ آف میکینکس نے تیار کیا ہے۔چینی ماہرین کے مطابق 26 سیٹلائٹ بنیادی طور پر ٹیکنالوجی کے تجربات اور ریموٹ سینسنگ پر مبنی معلومات کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل چین نے 2022 فروری میں ملٹی سیٹلائٹ لانچ کرنے کا ریکارڈ لانگ مارچ 8 راکٹس کے ذریعے 22 سیٹلائٹ خلا میں بھیج کر بنایا تھا۔