یوٹیوب نے بڑا اعلان کر دیا

نیویارک (اے بی این نیوز)امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے لانچ کے 6 سال بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب سے اسٹوریز اپلوڈ کرنے کا آپشن ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔سپورٹ پیج میں اعلان کرتے ہوئے گوگل نے آگاہ کیا کہ اسٹوریز فیچر کو دیگر آپشنز جیسے کمیونٹی پوسٹس، شارٹس، لائیو وغیرہ کو ترجیح دینے کے لیے ہٹایا جا رہا ہے۔کمپنی کی جانب سے مزید کہا گیا کہ 26 جون کے بعد سے صارفین یوٹیوب اسٹوری فیچر استعمال نہیں کرسکیں گے۔یوٹیوب نے ان کمیونٹی پوسٹس میں نئے فیچرز متعارف کروائے ہیں جن میں ایڈیٹنگ، پولنگ فیچر، کوئز، فلٹرز اور اسٹیکرز شامل ہیں۔کمپنی کی جانب سے کہا گیا کہ ’کمیونٹی پوسٹ اور شارٹ ویڈیو کے لیے مزید نئے فیچرز متعارف ہوں گے۔