مصنو عی ذہانت عذاب بن گئی، الیکشن پر اثر انداز ہو نے کا خدشہ

و اشنگٹن(اے بی این نیوز   )چیٹ جی پی ٹی بنانے والی امریکی کمپنی نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے انتخابات کے عمل پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سیم آلٹ مین نے امریکی سینیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں مداخلت کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال باعث تشویش ہے ، وہ اس حوالے سے پریشان ہیں۔مصنوعی ذہانت کے استعمال پر قوائد و ضوابط بنانے کی ضرورت ہے۔کانگریس کے سامنے پہلی مرتبہ پیش ہوتے ہوئے اوپن اے آئی کےسربراہ نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کو ٹیسٹ کرنا لازمی قرار دیا جائے اور ان کے لائسنس جاری کیے جائیں۔ ہر وہ ماڈل جو کسی بھی شخص کے عقائد پر اثرانداز ہو سکتا ہے اور انہیں کنٹرول کر سکتا ہے، اس کے حصول کے لیے لائسنس کی شرط لازمی قرار دی جائے۔