آرٹیفیشل انٹیلی جنس دودھاری تلور ہے ،اسے ترقی دینے میں جلد بازی نہ کریں، ایلون مسک

لندن(نیوزڈیسک) ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو خطرہ قرار دیتے ہوئے مستقبل میں ڈرون کے زریعے جنگیں ہونے کی پیش گوئی کردی ۔ تفصیلات کے مطابق ایلون مسک نے وال اسٹریٹ جرنل سی ای او کونسل سمٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس دودھاری تلور ہے ،مستقبل میں جنگیں اے آئی ہتھیاروں کے ذریعے ہونگی،اے آئی ٹولز کا فائدہ ہے تو خطرہ بھی ساتھ ہے ، ڈرونز انسانوں سے کئی زیادہ تیزی سے میدان جنگ میں کارروائی کر سکتے ہیں، اب مستقبل میں ڈرون جنگیں ہونگی ، اس جدید ٹیکنالوجی کو ترقی دینے میں جلد بازی نہ کریں اس سے انسانیت کو خطرہ ہو سکتا ہے ۔