اب ڈیزائننگ ہوئی آسان،ایڈوبی فوٹوشاپ نے بھی اے آئی ٹول متعارف کرادیا

لندن( نیوز ڈیسک) اب ڈیزائننگ ہوئی نہائت آسان،ایڈوبی فوٹوشاپ نے اے آئی ٹول متعارف کرادیا۔تفصیلات کے مطابق مشہور سافٹ ویئر ایڈوبی فوٹوشاپ نے اپنا پہلا اے آئی ٹول تعارف کرادیا،اب مشکل سے مشکل کام منٹوں میں ہوگا،اے آئی ٹول آپ کی تصاویر کو چار چاند لگا دے گا ، بس کلک کی دیر ہے ، فوٹوشاپ کام کرے گا، کمپنی نے اے آئی ٹول کا بی ٹا ورژن جاری کیا ہے جو ابھی اڈوبی فوٹو شاپ کا حصہ نہیں سال کے آخر تک یہ ٹول عام استعمال کے کیلئے پیش کیا جائیگا۔ اے آئی ٹول کو جنریٹوو فِل کا نام دیا گیا ہے جو ایک کلک سے دن کو رات کرسکتا ہے،بدصورت کو خوبصورت بناسکتا ہے ، کمپنی کا یہ بھی کہنا یہ ایک جادوئی ٹول ہے جو بہت مقبول ہو جائیگا۔