پاکستانیوں نے گوگل سے کتنا کمایا،فرحان قریشی نے سب بتا دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) گوگل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر فرحان قریشی نے کہا کہ گوگل سے پاکستانیوں نے 1 ارب روپے سے زائد کا بزنس کیا،210 ارب روپے کی ٹرانزیکشنز کی گئیں،پاکستان فری لانسنگ میں بھی اچھے پیسے کما رہا ہے ، لوگوں کو روز گار مل رہا ہے ،گوگل سے سالانہ4 لاکھ سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں اچھا کانٹنٹ بن رہا ہے 5 ہزار 400 سے زائد یوٹیوبرز کے 1لاکھ سے زائد سبسکرائبر ہیں،گیمنگ سے بھی پاکستان میں اچھا بزنس ہو رہا ہے ، پاکستان گیمنگ اسٹوڈیو کی تعداد میں 100 گنا اضافہ ہواہے ۔ پاکستان کی 350 کانٹنٹ رائٹرز کے سبسکرائبرز کی تعداد 10 لاکھ فی کس ہے سے بڑھ چکی ہے ، یو ٹیوبرز کو بھی اچھی ویورشپ مل رہی ہے جن کی 50 فیصد ویور شپ بیرون ممالک میں ہے۔ موجود ہ دور جدید ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ کا ہے امید ہے اس سال انٹرنیٹ سے کمانے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گا۔