ایلون مسک کو ٹوئٹر کیلئے سی ای او مل گئی، آئندہ 6 ہفتوں میں ذمہ داری سنبھالیں گی

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کو ٹوئٹر کیلئے سی ای او مل گئی ،جی ہا ں سی ای او کے عہدے پر خاتون کی تقرری متوقع ہے ۔ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں اعلان کیا کہ مجھے ٹوئٹر کیلئے نیا سی ای او مل گیا ہے جو آئندہ 6 ہفتوں میں اپنی ذمہ داری سنبھالیں گی، اُن کے بیان سے واضح ہوتا ہے کہ نئی تقرری پر ایک ایک خاتون ہی برجمان ہوں گی۔ واضح رہے کہ تقرری کے بعد ایلون مسک سی ای او کے عہدے سے استعفیٰ دے کر چیف ٹیکنالوجی آفیسر کے عہدے پر کام کریں گا ۔