پنجاب میں انٹرنیٹ سروس بند،عدالت نے پی ٹی اے اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا

لاہور(نیوز ڈیسک) عدالت نے پنجاب میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کیخلاف پی ٹی اے اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔آج لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،سلمان ابوذر نیازی عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور کہا کہ پیکا ایکٹ 2016 کے سیکشن 37 کے تحت انٹرنیٹ پابندی نہیں عائد کی جاسکتی، حکومت نے غیر قانونی طور پر سروسز معطل ۔ درخواست گزار نے کہا کہ حکومت کسی شکایت پر متعلقہ مواد ہٹا سکتی ہے لیکن سروس معطل نہیں کرسکتی ۔عدالت نے وفاقی حکومت اور پی ٹی اے سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا ۔