ملک بھر میں انٹرنیٹ بندش ، پی ٹی اے حکام کا موقف بھی سامنے آگیا

اسلام آباد(نامہ نگار)پی ٹی اے حکام کا ملک بھر میں انٹرنیٹ بندش کے حوالے سے موقف سامنے آگیا حکام کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش غیر معینہ مدت کیلئے ہوگا۔ محکمہ داخلہ کی درخواست پر انٹرنیٹ سروس بند کی گئی ہے۔ گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز پر اورحکومت کیخلاف عوامی غم وغصہ دیکھ کر حکومت نے ایکشن لیتے ہوئے انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی تھی۔