اہم خبریں

فری لانسرز کے لیے نئی وی پی این رجسٹریشن کی سہولت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) حکومت نے ملک میں فری لانسرز کے لیے نئی وی پی این رجسٹریشن کی سہولت فراہم کر دی ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل نمبر کے ذریعے وی پی این رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی، جس کے بعد جن فری لانسرز کے پاس اسٹیٹک آئی پی ایڈریس نہیں ہے وہ اس سہولت کو استعمال کرتے ہوئے موبائل نمبر کے ذریعے وی پی این رجسٹر کر سکیں گے۔

فری لانسرز اپنے موبائل ڈیٹا کنکشن پر VPN استعمال کرنے کے لیے اپنا موبائل نمبر PTA کے ساتھ رجسٹر کر سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کے لیے لنک: https://ipregistration.pta.gov.pk استعمال کیا جائے گا۔پی ٹی اے کے مطابق یہ سہولت آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے لیے وی پی این رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کے لیے دی گئی ہے۔ اب تک، پی ٹی اے کے ذریعے 31,000 سے زائد وی پی اینز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: شام میں خانہ جنگی شدت اختیار کر گئی: مسلح اپوزیشن گروپوں کا 3 شہروں پر قبضہ

متعلقہ خبریں