اہم خبریں

واٹس ایپ کی مانیٹرنگ جاری ،انٹرنیٹ اسپیڈ کا مسئلہ 3 ماہ میں حل ہوجائے گا،چیئرمین سجاد سید

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان سافٹ وئیر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے چیئرمین سجاد سید کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ اسپیڈ کا مسئلہ تین ماہ میں حل ہوجائے گا۔چیئرمین پاشا سجاد سید کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ پر میسج جارہا ہے لیکن تصویر نہیں تو امکان ہے مانیٹرنگ کی جارہی ہو ۔

چیئرمین پاشا کا کہنا تھا کہ نگرانی یا فائروال کی تنصیب ہر ملک میں ہوتی ہے، شاید طریقہ کار میں کچھ کمی ، امریکا میں غلط مواد شیئر کرنے پر 10 منٹ کے اندر سکیورٹی اہل کار گھرپر آجاتا ہے۔

چیئرمین پاشا کا کہنا تھا کہ فکسڈ لائن انٹرنیٹ میں مسئلہ نہیں، فل ٹائم آئی ٹی ورکرز کو مسئلہ نہیں بلکہ پارٹ ٹائم آئی ٹی ورکرز کو فکسڈ لائن نہ ہونے سے مسائل ہیں۔دوسری جانب پاکستان سافٹ وئiر ایکسپورٹ بورڈ نے انٹرنیٹ اسپیڈ کے سبب آئی کمپنیز کے پاکستان چھوڑنے کی بات مسترد کردی۔

متعلقہ خبریں