حکومت نے قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں ردوبدل کردیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز)حکومت نے قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں ردوبدل کردیا ، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کا منافع 14.46 سےکم کرکے 14.34 فیصد کردیا گیا،پینشنرز، بہبود، شہدا سرٹیفکیٹ کامنافع 16.32 سے کم ہوکر 16.08 فیصد ہوگیا،ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کا منافع 16.08 سے کم کرکے 15.12 فیصد مقرر کیا گیا،اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ کا اوسط منافع 18.17 سے کم کرکے 16.53 فیصد کردیا گیا،سیونگز سرٹیفکیٹ کا منافع 20.57 فیصد پر برقرار ہے،5سالہ سروا اسلامک ٹرم سرٹیفکیٹ کا منافع 15.72 فیصد سے کم کرکے 15.66 فیصد مقرر،3سالہ سروا اسلامک سرٹیفکیٹ کا منافع 18.23 فیصد سے کم کرکے 18.00 فیصد مقرر،ایک سالہ سروا اسلامک سرٹیفکیٹ کا منافع 21.80 فیصد سے کم کرکے 21.37 فیصد کردیا گیا،سروا سیونگ اکاؤنٹ کا منافع 20.50 فیصد پر برقرار رہے گا۔