اسلام آباد ( اے بی این نیوز )توشہ خانہ ریفرنس کے نکات سامنے آگئے،وزارت عظمیٰ کے دوران بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 108 تحائف ملے ، ریفرنس کے مطابق108 تحائف میں سے 58 تحائف ملزمان نے رکھ لیے، تحائف کی کم مالیت ظاہر کرکے رکھے گئے، ملزمان نے سعودی ولی عہد سے ملنے والا جیولری سیٹ بھی کم مالیت پر حاصل کیا،بشریٰ بی بی نے سعودی ولی عہد سے ملنے والا جیولری سیٹ توشہ خانہ میں جمع نہیں کرایا،ملزمان تحائف توشہ خانہ میں جمع کرانے کے پابند تھے۔















