اسلام آباد (نامہ نگار)امریکی ویزا کیلئے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری ،امریکی ویزا کے حامل پاکستانی شہریوں کیلئے انٹرویو کی شرط سے چھوٹ کی اہلیت میں توسیع کردی گئی۔امریکی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق جن کے پاس امریکہ کا بی ون بی ٹو ویزا موجود ہے، وہ پروگرام سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔















