اہم خبریں

عامر لیاقت وائرل ویڈیو کیس، عدالت نے مدعی مقدمہ کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا

کراچی(نیوزڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے معروف ٹی اینکر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت سے متعلق آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ دعائے عامر کو طلب کرلیا۔جمعرات کو کراچی سٹی کورٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت کے روبرو عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔عدالت نے مدعی مقدمہ دعائے عامر کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے ایف آئی اے سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کردیئے اور سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردی۔دانیہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست ضمانت میں موقف اپنایا گیا تھا کہ دانیہ شاہ بے گناہ ہیں ویڈیوز انہوں نے وائرل نہیں کیں ان کی ضمانت کی درخواست منظور کی جائے۔

متعلقہ خبریں