اسلام آباد(کامرس رپورٹر)غذائی اشیاء اور کھاد کی سبسڈی کا گردشی قرض حکومت کیلئے سر درد بن گیا ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے مختلف محکموں کے اربوں روپوں کے واجبات سامنے آگئے دستاویزات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن 63 ارب 48 کروڑ روپے کا نادہندہ نکلا جبکہ پنجاب بلوچستان خیبرپختونخوا سندھ کشمیر اور گلگت بلتستان بھی اربوں روپے کے نادہندہ نکلے ،دستاویزات کے مطابق ٹریڈ کارپوریشن آف پاکستان کے 30 ستمبر 2022 تک واجبات 127 ارب 45 کروڑ روپے کے ہو گئے ہیں ٹی سی پی کے اصل واجبات 45 ارب 72 کروڑ روپے جبکہ سود 81 ارب 72 کروڑ روپے ہے مختلف سرکاری محکموں کی طرف سے کھاد، گندم اور چینی کی سبسڈی بروقت ادا نہیں کی گئی دستاویزات کے مطابق نیشنل فرٹیلائزرز مارکیٹنگ لیمیٹیڈ کے ذمہ 35 ارب 61 کروڑ روپے کے واجبات ہیں سندھ فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے 6 ارب 88 کروڑ روپے کے واجبات ادا کرنے ہیں خیبرپختونخوا فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے 5 ارب 71 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں جبکہ پنجاب فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے 4 ارب 96 کروڑ روپے کے واجبات ادا کرنے ہیں دستاویزات کے مطابق محکمہ خوراک بلوچستان نے 5 ارب روپے کے واجبات ادا کرنے ہیں حکومت گلگت بلتستان نے 3 ارب 64 کروڑ روپے کے واجبات ادا کرنے ہیں آزاد جموں کشمیر حکومت کے ذمہ ایک ارب روپے ہیں۔















