اسلام آباد (اے بی این نیوز )پی ٹی آئی انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرے گی،دیگر جماعتیں امپائر کو ساتھ ملا کر انتخابات لڑنے کی تیاریاں کر رہی ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر خان کی میڈیا سے گفتگو کہا انٹر پارٹی الیکشن پر پشاورہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو سخت اقدام سے روک دیا ، ہمارے خلاف پہلے ہی سخت فیصلے کئے گئے،ہمیں عدلیہ سے اچھے کی امیدیں وابستہ ہیں،بیٹ اور خان ستر فیصد عوام کی خواہش ہے،خان ہی پی ٹی آئی کے تاحیات چیئرمین ہیں















