کراچی(اے بی این نیوز )سٹی کونسل اجلاس میں ہنگامہ آرائی ،پی ٹی آئی چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں جانے والے رکن اسد امان کی تقریر کے دوران شور شرابہ ،،پی ٹی آئی کے ارکان کی نعرے بازی،، حافظ نعیم الرحمان کامئیر کراچی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان ،،،حافظ نعیم الرحمان نے کہا تحریک عدم اعتماد کے ذریعےمئیر کراچی کو گھر بھیجیں گے،کراچی کامئیر جماعت اسلامی کا ہوگا،،سٹی کونسل کے اجلاس کو چلانے کی کوشش کی، مئیر کراچی کا رویہ قوم کے سامنے ہے،آج اجلاس میں تعاون کیاکہ کارروائی چلے، شہر کے مسائل حل ہوں ،،،، کراچی کے عوام پر مظالم برداشت نہیں کرینگے ،فسطائیت اور وڈیرانہ سوچ کیساتھ مزید نہیں چل سکتے















