کراچی(نیوزڈیسک)سندھ اور بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمشنرز کا تبادلہ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمشنرز کا تبادلہ کردیا گیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دونوں صوبائی الیکشن کمشنرز کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللّٰہ الیکشن کمشنر سندھ تعینات کردیے گئے۔جبکہ الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کو صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان بنادیا گیا ہے۔















