اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین نے دہشت گردوں کوقبائلی علاقوں میں رہنےکی اجازت دی ، بلاول بھٹو کی نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس ، کہا اسی وجہ سے فوج اور پولیس آج بھی دہشتگردوں کے نشانے پر ہیں، ان پالیسیوں کی قیمت پاکستانیوں کو ادا کرنا پڑی،،،دہشتگروں کی رہائی کے پیچھے کون لوگ تھے، تحقیقات ہونی چاہئے دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے بہت قربانیاں دیں،،پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پارلیمان اورعوام کوپوچھے بغیردہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کیےگئے۔صحافی کی جانب سے سیاسی سوال پوچھنے پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کسی سیاسی سوال کا جواب نہیں دوں گا، بگٹی صاحب کےلیےکوئی مشکلات پیدا نہیں کرنا چاہتا، امید کرتےہیں الیکشن کےحوالےسےکوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔















